Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

کیا 2 اگست2025 کو دنیا اندھیرے میں ڈوب جائے گی؟ ماہرین فلکیات حقیقت سامنے لے آئے

لندن (اوصاف نیوز) 2 اگست کو سورج گرہن میں چھ منٹ کیلئے دنیا اندھیرے میں ڈوبنے کی خبریں‌گردش کرنے لگیں.

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک غیر معمولی سورج گرہن سے متعلق خبریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 2 اگست کو چھ منٹ کے لئے دنیا اندھیرے میں ڈوب جائے گی۔

ماہرین فلکیات نے ان خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے حقیقت واضح کر تے ہوئے ان قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 2 اگست 2025 کو کوئی سورج گرہن شیڈول نہیں یہ تاریخ دراصل 2 اگست 2027 کے ایک اہم سورج گرہن سے غلطی سے منسلک ہو گئی جو کہ واقعی ایک غیر معمولی فلکی مظہر ہوگا۔

2025 میں کیا واقعی کوئی گرہن ہوگا؟
ماہرین فلکیات نے بتایا کہ اگرچہ 2 اگست 2025 کو کوئی گرہن نہیں ہوگا، لیکن 23 اگست 2025 کو ایک جزوی سورج گرہن کینیڈا، گرین لینڈ اور آرکٹک کے کچھ علاقوں سے دیکھا جا سکے گا۔

اصل سورج گرہن کب ہوگا؟
ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ سورج گرہن کی اصل تاریخ 2 اگست 2027 ہے، جسے صدی کا ایک شاندار اور طویل ترین سورج گرہن قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ مکمل سورج گرہن 6 منٹ اور 23 سیکنڈز تک جاری رہے گا، جو عام سورج گرہنوں کے مقابلے میں دوگنی مدت کا ہوگا۔

یہ گرہن اسپین، شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں سے واضح طور پر نظر آئے گا، جب کہ مصری شہر لُکسور میں سب سے طویل اندھیرا ریکارڈ کیا جائے گا۔

سورج گرہن کیا ہوتا ہے؟
سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آ جاتا ہے اور سورج کی روشنی زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے، جس سے زمین پر سایہ پڑتا ہے۔

احتیاطی تدابیر
دبئی آسٹرونومی گروپ نے 2027 میں گرہن کے دوران احتیاط برتنے کے لیے چند اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں:

سورج گرہن دیکھنا دلچسپ ضرور ہے، لیکن براہِ راست سورج کو دیکھنے سے گریز کریں، کیونکہ یہ آنکھوں کو مستقل نقصان پہنچا سکتا ہے۔

عام دھوپ والے چشمے استعمال نہ کریں، یہ آپ کی آنکھوں کو سورج گرہن کے دوران تحفظ فراہم کرنے کے لیے ناکافی ہوتے ہیں۔

دوربین یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے سورج کو دیکھنا خطرناک ہو سکتا ہے، کیونکہ ان میں سے گزرنے والی مرتکز شعاعیں فلٹرز کو جلا سکتی ہیں۔

بارشوں کا سلسلہ آج رات تک جاری ، ندی نالوں میں طغیانی، ایک بار پھرالرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں