Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

گورنر پنجاب بھی مریم نواز کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

لاہور(نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مریم نواز عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں۔ اچھے کاموں کو سراہا جائے گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے اضلاع حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے پر مریم نواز کے شکر گزار ہیں۔ اور امید ہے چکوال اور جہلم کو بھی جلد آفت زدہ قرار دیا جائے گا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ امید ہے چکوال اور جہلم میں نقصانات اور نظام زندگی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اچھے کاموں کو سراہا جائے گا اور اس کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں۔ اور صوبے کی ترقی کے لیے میں اور وزیر اعلیٰ مریم نواز ایک پیج پر ہیں۔
80 مزیدپڑھیں:سرکاری گاڑیاں غائب

یہ بھی پڑھیں