Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

راولپنڈی :مقتولہ خاتون کی قبر کشائی آج، متعلقہ افراد کو آگاہ کر دیا ، گورکن، رکشہ ڈرائیور سمیت 8 افرادگرفتار

راولپنڈی (اوصاف نیوز)روالپنڈی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے فیصلے پر لڑکی کے مبینہ قتل اور قبر غائب کرنے کا معاملے پر عدالت نے قبر کشائی کیلئے آج کا دن مقرر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کی قبر کشائی کے لئے متعلقہ افراد کو آگاہ کر دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوگا اور اس دوران ہولی فیملی ہسپتال کا میڈیکل بورڈ اور فرانزک ماہرین نمونے حاصل کریں گے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد سدرہ کی نعش دوبارہ وہیں دفن کردی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے قبرستان کے اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، اور قبر کے ارد گرد حفاظتی حصار بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ کوئی غیر متعلقہ شخص قبر کے قریب نہ آسکے۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ راولپنڈی پولیس نے گورکن، رکشہ ڈرائیور سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ مقتولہ سدرہ کو 17جولائی کو جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی : خاتون کے قتل کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا،دوسرے شوہرعثمان نے خود کو پولیس کے سپرد کردیا

یہ بھی پڑھیں