Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی نے نئی مثال قائم کردی، اپنی پنشن بند کرنے کا حکم

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے دیانت و ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے خود درخواست کر کے اپنی پنشن بند کرنے کا حکم دے دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد علی جامعہ پنجاب کے سربراہ اور اپنی پنشن بند کرانے والے پہلے سرکاری وائس چانسلر ہیں۔ حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین پر تنخواہ یا پنشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا نوٹیفکیشن کر رکھا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے بعد ڈاکٹر محمد علی نے رجسٹرار بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی سے خود رابطہ کیا، جس پر رجسٹرار نے وائس چانسلر کی پنشن بند کرنے کا باقائدہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا. پروفیسر ڈاکٹر محمد علی دسمبر 2024 میں بی زیڈ یو ملتان سے بطور پروفیسر ریٹائر ہوئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رحیم یارخان:نامعلوم افراد کا شیخانی پولیس چوکی پربھاری ہتھیاروں سے حملہ، 5 اہلکارشہید،2 زخمی

یہ بھی پڑھیں