Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

عمران خان کے بیٹوں کی ویزہ درخواست، وزارت داخلہ کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان کی جانب سے ان کے بیٹوں کی ویزے کے لیے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھی ردعمل دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ نے بتایاکہبانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست زیر غور نہیں ہے۔
فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی اور وزارت داخلہ کے بارے میں دعویٰ خلاف حقیقت ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کا ویزا صرف ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے اور ویزے کا عمل وزارت داخلہ میں زیر غور ہے۔
مزیدپڑھیں:کراچی میں جاں بحق سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کون تھے؟

یہ بھی پڑھیں