Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

ملک بھرمیں‌پابندی ،صرف ایک شہرمیں‌گدھے ذبح‌کرنیکی اجازت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے گدھے کے گوشت کی ممکنہ مقامی فروخت اور اس سے جڑے خدشات پر بڑا قدم اٹھاتے ہوئے خیبرپختونخوا کے راشکئی اکنامک زون میں قائم گدھے کے گوشت کی فیکٹری کا این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ نے ہدایت دی ہے کہ گوادر کے علاوہ ملک میں گدھے کے گوشت کی کوئی نئی فیکٹری قائم نہ کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ گدھے کے گوشت کے ایکسپورٹ لائسنسز کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس گوشت کی غیر قانونی مقامی فروخت کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ گوادر میں قائم فیکٹری کی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی غفلت یا قانون شکنی کی صورت میں اینیمل ڈیپارٹمنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

حکومت کے اس فیصلے کا مقصد عوام کو غیر معیاری اور غیر قانونی گوشت کی فروخت سے بچانا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنانا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت میں گوالے نے احتجاجاً اپنی بھینسیں ایم ایل اے کے دفتر میں باندھ دیں

یہ بھی پڑھیں