Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

پرائیویٹ آپریٹرز کااب عازمین حج سے اضافی رقم نہ لینے کا اعلان

اسلام آباد(اوصاف نیوز)نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی.پرائیویٹ آپریٹرز کااب عازمین حج سے اضافی رقم نہ لینے کا اعلان

ذرائع کے مطابق حج سے محروم رہ جانے والے عازمین آئندہ برس حج کرسکیں گے، پرائیویٹ آپریٹرز عازمین حج سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے۔

پرائیویٹ آپریٹرز تنظیم نے عازمین سے متعلق وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرادی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم 25 سے 26 ہزار رہ جانے والے عازمین کو آئندہ برس حج پر بھجوائے گی۔

ذرائع کیمطابق سعودی عرب کے وائلٹ میں ان عازمین کے 490 ملین ریال موجود ہیں، آئندہ برس کیلئے پرائیویٹ آپریٹرزاپنے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آبنائے سوشیما پر چینی J-20 کی پرواز، امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کا جدید ریڈار سسٹم بھی نہ پکڑ سکا

یہ بھی پڑھیں