Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

وزیر اعظم کی تنخواہ کے حوالے سے اہم انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے پارلیمانی نظام میں سب سے اعلیٰ ترین عہدہ ہونے کے باوجود، وزیراعظم کی تنخواہ ماتحت وزرا، ارکانِ پارلیمنٹ، اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے مقابلے میں نہایت کم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں سینیٹ میں کابینہ ڈویژن کی طرف سے پیش کردہ وزیراعظم پاکستان کو ملنے والی تنخواہ، الاؤنسز ، مراعات اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی سہولیات کی تفصیلات میں انکشاف ہوا۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ کے مقابلے میں وزیراعظم کے عہدے کی تنخواہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس وقت اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13لاکھ روپےجبکہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ حالیہ اضافے کے بعد 5 لاکھ 19ہزار روپے ہے۔

ان کے مقابلے میں وزیراعظم پاکستان کے عہدے کی بنیادی تنخواہ 107280روپے ہے جبکہ دیگر الاؤنس کو ملایا جائے تو یہ تنخواہ تقریباً 2 لاکھ روپے بنتی ہے۔جبکہ وزیراعظم تاحیات سکیورٹی، ٹیکسز میں چھوٹ اور عہدہ چھوڑنے پر پینشن یا مالی فوائدکا مستحق نہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کویت نے بے روزگار نوجوان پاکستانیوں کے لیے نوکریوں کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں