Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

رافیل سمیت بھارتی طیارے گرانے والے شاہین پہلی بار منظر عام پر آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کے رافیل طیاروں سمیت دفاعی نظام ایس فور 400 کی تباہی اور دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہین پہلی بار منظرعام پر آگئے، دشمن کے دانت کھٹے کرنے والوں کو ایوان صدر میں اعزازات سے نوازا گیا۔

بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کیا گیا، جس میں 80 سے زائد بھارتی طیاروں نے حصہ لیا، دنیا کی سب سے بڑی فضائی جنگ میں پاکستان پاکستان کے تقریباً 50 طیاروں نے جوابی کارروائی کی اور بھارت کے رافیل سمیت 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے، 10 مئی کو پاکستان نے بھارت پر جوابی حملہ کیا اور روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس 400 اور ایئر بیس سمیت کئی اہم فوجی تنصیبات تباہ کردی تھیں۔

بھارت کے رافیل طیاروں، دفاعی نظام ایس 400 تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے شاہین پہلی بار منظرعام پر آگئے، شجاعت کی داستان رقم کرنے والوں کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں: خاکِ وطن کاخوابِ رفتہ

یہ بھی پڑھیں