Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

پاکستانی نوجوانوں کے لیے خوشخبری: چین کا نیا “کے ویزا” متعارف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) کے شعبوں میں مہارت رکھنے والے پاکستانی نوجوانوں سمیت دنیا بھر کے ہنر مند طلبہ و پروفیشنلز کے لیے ویزا کی ایک نئی کیٹیگری متعارف کرا دی ہے۔

ایشیا نیوز نیٹ ورک کے مطابق، یہ نیا ویزا “کے ویزا” (K Visa) کہلائے گا جس کا مقصد نوجوانوں کو چین میں علمی، تحقیقی اور ٹیکنالوجی سے متعلق سرگرمیوں میں شریک ہونے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

چینی وزیراعظم لی کیانگ نے اسٹیٹ کونسل کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد غیر ملکی نوجوانوں کے داخلے اور اخراج سے متعلق قوانین میں ترمیم کی گئی ہے۔ یہ قوانین یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس ویزا کے قواعد وزارت انصاف، وزارت خارجہ، وزارت پبلک سکیورٹی اور نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے مل کر تیار کیے ہیں۔

اہلیت اور سہولیات

درخواست گزار کا سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ یا ریاضی کے کسی شعبے میں پروفیشنل ہونا لازمی ہے۔

امیدوار کے پاس کسی معروف یونیورسٹی یا تحقیقاتی ادارے سے بیچلر یا اس سے اعلیٰ ڈگری ہونی چاہیے۔

“کے ویزا” ہولڈرز کو تعلیم، سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلے میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

اس وقت چین میں 12 ویزا کیٹیگریز موجود ہیں جن میں سیاحت کے لیے “ایل ویزا”، مستقل رہائش کے لیے “ڈی ویزا” اور ٹرانزٹ کے لیے “جی ویزا” شامل ہیں۔ نئی کیٹیگری ہولڈرز کو قیام کی مدت، داخلے کی تعداد اور دیگر سہولیات میں زیادہ لچک فراہم کرے گی۔
مزیدپڑھیں:سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے بڑے خطرے کی پیشگوئی کردی

یہ بھی پڑھیں