Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے بڑے خطرے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا، کالا باغ اور تونسہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ بیراج میں بہاؤ میں کمی اور ہیڈ خانکی پر بہاؤ میں اضافے کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 64 ہزار کیوسک ہے، دریائے راوی کے نالہ بین شکر گڑھ میں بہاؤ مستحکم اور نچلے درجے کی سیلابی سطح برقرار ہے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اہم پہاڑی برساتی نالوں میں کوئی بہاؤ نہیں ہے،تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 67 فیصد بھر چکا ہے۔
تربیلا ڈیم کا لیول 1546.50 فٹ اور منگلا ڈیم کا 1209.35 فٹ ہے، عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ، ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں ۔

دریاؤں نہروں ندی نالوں اور تالابوں میں ہر گز مت نہائیں، سیلابی صورتحال میں دریاؤں کے اطراف سیر و تفریح سے گریز کریں، بچوں کو دریاؤں ندی نالوں کے قریب ہرگز مت جانے دیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پی ڈی ایم اے پنجاب کی زمہ داری ہے۔
مزیدپڑھیں:منگنی کی انگوٹھی کیلئے خود ہیرا تلاش کرنیوالی خاتون

یہ بھی پڑھیں