پشاور (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل صوبے بھر میں سوگ کا اعلان کر دیا۔قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کریش ہوا۔حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شہداء کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہیلی کاپٹر میں سوار افراد نے دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی سمری حکومت کو بھیج دی
