Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا، اراکین میں ہلچل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ اجلاس کے دوران چوہا گھس آیا جس سے ایوان میں ہلچل مچ گئی، اور سینیٹ سیکریٹریٹ کی نااہلی بے نقاب ہوگئی۔ چوہے کی نشاندہی سینیٹر کامران مرتضٰی نے کی۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں اراکین اظہار خیال کررہے تھے کہ اسی دوران ایوان میں چوہا گھس آیا جس سے سینیٹ سیکرٹریٹ کی نااہلی بے نقاب ہوگئی۔

چوہے کی نشاندہی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کی جس پر پریزائیڈنگ افسر دنیش کمار نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوہا نہیں، چوہیا ہے۔

سینیٹر دنیش کمار کے اس تبصرے پر ایوان میں قہقہے گونجنے لگے۔
مزیدپڑھیں:شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں