کراچی(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے نئی ریٹائرمنٹ پالیسی کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 55 سال کی عمر سے پہلے ریٹائرمنٹ پر پنشن میں کمی کی جائے گی۔
محکمہ خزانہ سندھ کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔نئی پالیسی کے تحت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پنشن میں کمی کی جائے گی۔55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ پر پنشن کی رقم میں 10 فیصد،جبکہ 56 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ پر 8 فیصد کمی ہوگی۔
محکمہ خزانہ سندھ کے مطابق 57 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ پر 6 فیصد، 58 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ پر 4 فیصد اور59 سال کی عمر ریٹائرمنٹ 2 فیصد کمی کی جائے گی۔
اس سے قبل پنشن رولز اور ایکٹ میں ترمیم کرکے پنشن میں کمی کی گئی تھی۔
مزیدپڑھیں:سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا


