جہلم ( نیوزڈیسک)انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف تھانہ سٹی جہلم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ حمیر علی قادری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295-سی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا نے اپنی ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر گستاخانہ الفاظ استعمال کیے، جس پر شہری کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے درخواست دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے تحت بھی درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انجینئر محمد علی مرزا کو گزشتہ رات تھری ایم پی او (3 MPO) کے تحت حراست میں لے کر جیل منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارت کا پروپیگنڈا دنیا کے سامنے ناکام ، پاکستان دباؤ میں آنے والا ملک نہیں،جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی ٰ