Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

بھارت نے چمیرا ڈیم کے دروازے کھول دیے، دریائے راوی میں پانی کی سطح مزید بلند

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے دریاؤں پر قائم ڈیموں سے پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریائے راوی میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے چمیرا ڈیم نمبر 1 سے بڑے پیمانے پر پانی خارج کیا ہے، جسے ماہرین پاکستان کے خلاف ’’آبی جارحیت‘‘ قرار دے رہے ہیں۔

بھارتی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کشمیر ریجن میں قائم ڈیموں کے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں اور وہاں سے تقریباً دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔

تاہم بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ واضح نہیں کیا کہ پانی کا یہ اخراج ایک ہی بار میں ہوگا یا مرحلہ وار کیا جائے گا۔


مزیدپڑھیں:پشاور، سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

یہ بھی پڑھیں