Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ایک روزہ موٹرسائیکل لائسنسنگ سروس جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک)ڈی آئی جی ٹریفک نے ایک روزہ موٹرسائیکل لائسنسنگ سروس جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اس سہولت کے تحت سیکھنے والا اور باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس، دونوں ایک ہی دن میں جاری کیے جا رہے ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے بھر میں 29 لاکھ 60 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جن میں 14 ہزار سے زائد خواتین اور 100 سے زیادہ خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس پیمانے پر ایسی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی اور قانونی ڈرائیونگ کو فروغ دے کر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:کیا اسپورٹیج LHEV 2025 کی ڈیجیٹل فنانسنگ کی سہولت متعارف

یہ بھی پڑھیں