کراچی (نیوز ڈیسک) فیصل بینک نے لکی موٹر کارپوریشن کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے کیا اسپورٹیج LHEV 2025 کے لیے آسان فنانسنگ آپشن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ سہولت فیصل بینک کے “ڈیجی مال” پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جس میں ماہانہ اقساط اور آن لائن بُکنگ کی سہولت شامل ہے تاکہ گاڑی خریدنے کا عمل زیادہ سہل بنایا جا سکے۔
فنانسنگ کی شرائط
صارفین گاڑی کو زیادہ سے زیادہ تین سال کی مدت کے لیے فنانس کر سکتے ہیں۔
فنانسنگ کی زیادہ سے زیادہ حد 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اقساط کا آغاز 1 لاکھ 6 ہزار 860 روپے ماہانہ سے ہوگا، تاہم یہ رقم کراچی انٹربینک آفرڈ ریٹ (KIBOR) میں ردوبدل کے مطابق تبدیل ہوسکتی ہے۔
گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
اقساط میں تکافل چارجز شامل نہیں ہیں۔
بُکنگ اور ڈیلیوری
گاڑی کی بُکنگ آن لائن فیصل بینک کے “ڈیجی مال” پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی، جہاں صارفین فنانسنگ آپشنز دیکھ سکتے ہیں اور بکنگ کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔
اہلیت رکھنے والے صارفین کو گاڑی کی ترجیحی ڈیلیوری بھی فراہم کی جائے گی۔
خصوصی آفر
کیا کمپنی اس آفر کے ساتھ صارفین کو مفت اے سی چیک اپ اور خصوصی ڈسکاؤنٹس بھی فراہم کر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام فیصل بینک کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد گاڑیوں کی خریداری کے عمل کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ آسان اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔
مزیدپڑھیں:گاڑی لینااب خواب نہیں، ایم جی موٹرز نے سہولتوں کی بارش کر دی


