لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آٹے اور روٹی کی نئی قیمت مقرر کردی ہے،اضافہ ہرگز برداشت نہیں۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ سیلاب کی آڑ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ آٹے اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن عوام اور میڈیا کے ساتھ بھی شیئر کر دیئے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹاکر سامعہ نے اپنی اور زاہد حسن کی ساری چیٹ لیک کردی


