Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ٹک ٹاکر سامعہ نے اپنی اور زاہد حسن کی ساری چیٹ لیک کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے نئے انکشافات کر دیئے ہیں، حسن زاہد اور اپنی ساری چیٹ کے سکرین شارٹس سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈپریشن کی وجہ سے 3 روز سے سوئی نہیں، جو سکرین شاٹس حسن زاہد نے وائرل کئے ان پر بات کرتے ہوئے سامعہ نے کہا اُس کا ان سے کوئی تعلق ہی نہیں، میرا اُس کے ساتھ تعلق ہوتا یا نہ ہوتا اُس کا یہ حرکت کرنا نہیں بنتا تھا۔

اب وہ چاہتے ہیں یہ بات کہیں اور چلی جائے اور اُن کا بیٹا بچ جائے اس لئے وہ لوگ نیا ’ٹاپک‘ اٹھا کر لارہے ہیں، کہ سامعہ پیسے لیتی تھی۔

ٹک ٹاکر نے اپنی اور حسن زاہد کے درمیان ہونے والی چیٹ کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے تمام حقائق بتائے،کہا اُس نے مجھے میرے اپنے کام کے پیسے بھیجے تھے۔

حسن نے میرے اکاؤنٹ سے پیسے چوری کئے تھے، اس سے پہلے کہ مجھے پتہ چلتا اُس نے میسجز بھی ڈیلیٹ کردیے تھے۔

بعد میں اُس نے 3 لاکھ مجھے مزید واپس کئے، حسن کو پیسے مانگنے کی عادت شروع سے ہی تھی، آپ لوگ یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ میں نے اُس کو کتنے پیسے بھیجے؟

سامعہ حجاب کا اپنے بارے مزید کہنا تھا کہ وہ اتنی غیر خاندانی عورت نہیں ہیں، اُن کی طرف سے بہت گھٹیا حرکت کی گئی ہے۔

جس عورت کو حسن زاہد نے شادی کے لئے پرپوز کیا، اپنے گھر کی عزت بنانے کے لئے وہ آج اسی کے اوپر باتیں کررہے ہیں تو یہ رہے تمام سکرین شاٹس!


مزیدپڑھیں:سہ ملکی سیریز: پاکستان نے امارات کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

یہ بھی پڑھیں