Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سہ ملکی سیریز: پاکستان نے امارات کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

شارجہ ( اوصاف نیوز)ٹی20 سہ ملکی سیریز کے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان کے دیے گئے 172 رنز کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بنا سکی۔

اس سے قبل ٹی 20 سہ ملکی سیریز کے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو جیت کےلیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔

فخر زمان 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 77 اور محمد نواز 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

امارات کے حیدر علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جنید صدیق، محمد روحد اور دھروو پاراشر نے ایک، ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل پاکستان نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

شارجہ میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان جاری سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 31 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور افغانستان کے 4، 4 پوائنٹس ہیں۔ یو اے ای کی ٹیم سیریز میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

پاکستانی ٹیم
کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد ٹیم میں شامل ہیں۔

اماراتی ٹیم
کپتان محمد وسیم، آصف خان، علی شان شرفو، راہول چوپڑا، ایتھن ڈیسوزا، ہرشیت کوشیک، دھروو پاراشر، حیدر علی، محمدجواد اللّٰہ، محمد روحد، جنید صدیق ٹیم کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں‌:تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں