Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کا اعلان

کھٹمنڈو(نیوز ڈیسک)جنوبی ایشیائی ملک نیپال نے فیس بک، ایکس، یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کا اعلان کر دیا۔

نیپالی حکومت نے اعلان کیا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں نے ریاستی رجسٹریشن شرائط پوری نہیں کیں جس پر غیر رجسٹرڈ پلیٹ فارمز آج سے غیرفعال کیے جائیں گے۔

نیپالی وزیر آئی ٹی پرتھوی سبا گروُنگ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو موقع دیا مگر کمپنیوں نے نظرانداز کیا، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، یوٹیوب، ایکس، ریڈٹ اور لنکڈاِن رجسٹریشن میں ناکام رہے۔

نیپال میں 2023 کی ہدایت کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رجسٹر ہونا لازمی ہے۔

امریکا، یورپی یونین، برازیل اور آسٹریلیا بھی سوشل میڈیا پر سخت ریگولیشن نافذ کر رہے ہیں۔ چین میں سوشل میڈیا پر سخت سینسرشپ اور لائسنسنگ کنٹرول پہلے سے نافذ ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارتی فوجی کا گھات لگا کر حملہ، 2 فوجی ہلاک ، ایک شدید زخمی

یہ بھی پڑھیں