کراچی (اوصاف نیوز)حالیہ بارشوں کے بعد ملیر ندی میں طغیانی کے باعث بہہ جانے والی کورنگی کازوے کی سڑک پر پانی تو اتر گیا ہے مگر متعدد مقامات پر شدید ٹوٹ پھوٹ کے باعث یہ اہم شاہراہ تاحال ٹریفک کے لیےابھی تک بند ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کازوے کی سڑک بہت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مرمت کا کام مکمل ہونے تک اسے کھولنانا ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس بندش کے باعث کورنگی سے شہر کی جانب جانے والا ٹریفک متبادل راستے یعنی جام صادق پل کی طرف موڑا جا رہا ہے، جہاں ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کی موجودہ حالت ٹریفک کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، اس لیے مرمتی کام مکمل ہونے تک احتیاط کیاجائے گا۔
کورنگی گودام چورنگی سے آنے والی گاڑیوں کو بھی متبادل راستوں کی طرف موڑدیا گیا ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک اپ ڈیٹس پر عمل کریں تاکہ مشکلات سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ کی ٹکٹس مانگ میں اضافہ،قیمت جانیے؟

