لاہور(نیوز ڈیسک) ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پہلے مرحلے میں 20000 رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے صوبہ بھر میں 41 سائٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے،رہائش گاہیں آسان اقساط پر مستحق افراد کو دی جائیں گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے 57000 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے زیر انتظام معیاری اور سستی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔صوبہ بھر کے 21 اضلاع میں سرکاری زمینوں پر رہائش گاہوں کی تعمیر کی جائے گی۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 20000 رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے صوبہ بھر میں 41 سائٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے، رہائش گاہیں آسان اقساط پر مستحق افراد کو دی جائیں گی، منصوبہ پانچ سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق رہائش گاہیں ورلڈ بینک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے تعمیر کی جائیں گی، رہائشیوں کو ضروریاتِ زندگی کے مطابق تمام سہولیات کی بآسانی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، تعیمرات کے دوران معیار کی جانچ اور منصوبے کی نگرانی باقاعدگی سے یقینی بنائی جائے گی۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ ماضی کے تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے بہترین حکمت عملی کے تحت منصوبہ مکمل کیا جائے گا،منصوبہ صوبائی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ میکانزم میں اہم ترامیم کی تجویز
