Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

والد کی رہائی ،سلیمان اورقاسم خان نے بڑااقدام اٹھالیا

لندن(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا جس پر سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں نے والد کی رہائی کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے، قاسم اور سلیمان کے اس اقدام پر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور چہ مگوئیاں کی جارہی ہے کہ ان کے اس عمل پر حکومت کی جانب سے کیا موقف اختیار کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں نے والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا، سلیمان اور قاسم خان نے اقوام متحدہ کے اسپیشل نمائندہ برائے تشدد کے روبرو اپنے والد کے لئے اپیل دائر کر دی ۔

اپیل میں بانی پی ٹی آئی سے روا سلوک کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا، اپیل کی گئی کہ والد کی قید کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا ،جا چکا ہے، والد کو قید تنہائی، ناقص خوراک، طبی سہولتوں سے محرومی اور مسلسل نگرانی کا سامنا ہے۔

والد ایسی اذیت میں ہیں جو انسانی وقار کے منافی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی محکمہ خارجہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حفاظت پر تشویش ظاہر کی، اقوام متحدہ کے نمائندے کو فوری مداخلت اور رہائی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔

قاسم خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میرے والد جمہوریت کے لئے کھڑے ہونے کی سزا کے طور پر جیل میں ہیں، والد کو تنہائی میں قید رکھا گیا ہے، والدکو ڈاکٹرز سے ملاقات اور قانونی مشاورت سے محروم رکھا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ اور ہزاروں حامی اغوا یا فوجی عدالتوں میں پیش کیے گئے‘‘

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے نےٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’’ یہ انصاف نہیں بلکہ سیاسی انتقام ہے، پاکستان کی جمہوریت خطرے میں ہے، دنیا انسانی حقوق اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہو۔

زلفی بخاری کا کہنا اپنےٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’’ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لئے اقوام متحدہ کے اسپیشل نمائندہ برائے تشدد کو باضابطہ اپیلیں جمع کرا دی گئیں‘‘

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے سلیمان اور قاسم خان نے اپنے والد کے لئے اپیل دائر کی، مریم وٹو نے اپنی بہن بشریٰ بی بی کے لئے اپیل جمع کرائی۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر غیر قانونی قید اور غیر انسانی سلوک کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی قیدی کی اہلیہ کو بھی قید کیا گیا ہے، قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اورکبھی ہار نہیں مانے گی۔

مزیدپڑھیں:پاک بھارت میچ کی ٹکٹ مفت تقسیم!

یہ بھی پڑھیں