Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پاک بھارت میچ کی ٹکٹ مفت تقسیم کر دیئے!

دبئی(اوصاف نیوز)دبئی میں فیکٹری مالک نے اپنے محنت کشوں میں پاک بھارت میچ سمیت ایشیا کپ کے 700 ٹکٹ مفت تقسیم کر دیئے۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جانا ہے جس کو شائقین کا بے صبری سے انتظار ہے۔

دبئی میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں جہاں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے اور شائقین کرکٹ کی ٹکٹس کی تلاش جاری ہے وہیں دبئی میں محنت کشوں میں پاک بھارت میچ سمیت ایشیا کپ کے 700 فری ٹکٹس بھی تقسیم کردیئے گئے۔

دبئی میں سرگرم کامیاب کاروباری اور سماجی شخصیت انیس ساجن نے اپنی کمپنی میں جنوب ایشیا سے تعلق رکھنے والے اور کرکٹ فینز کیلئے 700 ٹکٹس کا انتظام کیا اور ٹکٹس تقسیم کیے تاکہ کرکٹ کے شیدائی دبئی میں میچز دیکھیں۔

انیس ساجن کا کہناتھا کہ وہ بھی کرکٹ کا جنون رکھتے ہیں اور ہمیشہ کرکٹ کے سٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب رہے ہیں مگر اب ان کی خواہش ہے کہ دبئی میں بسے محنت کش اپنے کرکٹ سٹارز کو میدان میں ایکشن میں دیکھیں تو انہوں نے کرکٹ میچز کے ٹکٹس بطور تحفہ دیے ہیں۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے کئی مقابلے ہونے ہیں اور فائنل بھی ہونا ہے تو ان میچز کیلئے انیس ساجن نے پاکستانی، بھارتی، بنگلا دیشی، سری لنکن، نیپال، افغانستان کے محنت کشوں کو ٹکٹس فراہم کیے ہیں۔ اور کرکٹ فینز کو نہ صرف ٹکٹس فراہم کیے گئے بلکہ میچز کیلئے پک اینڈ ڈراپ کی فری سروس بھی فراہم کی جائے گی۔

انیس ساجن نے کہا کہ زیادہ تر کرکٹ شائقین پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے میں دلچسپی لے رہے تھے تو انہوں نے قرعہ اندازی کرکے کرکٹ فینز کا انتخاب کیا اور ٹکٹس تقسیم کیے۔

موجودہ حالات میں پاک بھارت میچ اور اماراتی حکومت کے رواداری مشن کے حوالے سے، کاروباری شخیصت انیس ساجن نے کہا کہ دبئی میں محنت کش، پاکستان سے ہوں یا بھارت سے ، سب ساتھ مل کر میچز دیکھنے جاتے ہیں، اپنی ٹیم کی فتح کا جشن مناتے ہیں مگر پھر ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ہنسی خوشی واپسی گھر کو لوٹتے ہیں، یہی اماراتی معاشرے کی پہنچان ہے۔
مزید پڑھیں‌:البانیہ کی کرپشن سے نمٹنے کیلئے اے آئی سے لیس ڈیجیٹل منسٹرکی تقرری

یہ بھی پڑھیں