Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میو اسپتال لاہور میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو ابلیشن سینٹر کا افتتاح کیا اور کہا کہ جدید کو ابلیشن طریقہ کار کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کو ابلیشن ٹیکنالوجی دورہ چین کے دوران دیکھی گئی اور چینی حکام سے مکمل معلومات اور بریفنگ حاصل کی گئی۔ اس دوران ہواوے کی کمپنی کے ساتھ ہی ایم او یو بھی سائن کیا گیا تاکہ یہ جدید ٹیکنالوجی پنجاب میں متعارف کرائی جا سکے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ابتدائی طور پر 5 مریضوں کا کو ابلیشن کے ذریعے کامیاب علاج کیا جا چکا ہے، جس میں رانا محمد اصغر کے پیچیدہ جگر کے کینسر اور محمد اکرم کے پھیپھڑوں کے ٹیومر بھی شامل ہیں۔ 60 منٹ کے آپریشن کے بعد مریض چند گھنٹوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہو جاتے ہیں اور اس طریقہ علاج سے صحت مند سیلز متاثر نہیں ہوتے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مزید 5 مشینیں پنجاب کے دیگر شہروں، نشتر ملتان، راولپنڈی اور 3 نواز شریف کینسر اسپتالوں میں نصب کی جائیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ کینسر کے علاج کے لیے تمام سہولتیں اور وسائل مہیا کیے جائیں گے اور ڈاکٹروں و اسٹاف کو جدید تربیت دی جائے گی تاکہ پنجاب کے عوام کے ساتھ دیگر صوبوں کے مریض بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میرا عزم ہے اور پاکستان بالخصوص پنجاب کی عوام کی خدمت کے موقع پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں: کنویں کی صفائی کے دوران افسوسناک سانحہ،3افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں