بہاولنگر (اوصاف نیوز) بہاولنگر کی تحصیل فقیروالی کے علاقے چک نمبر 441/6R میں کنویں کی صفائی کے دوران افسوسناک سانحہ پیش آیا ، جس میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فقیروالی کے علاقے چک نمبر 441/6R میں کنویں کی صفائی کے دوران آکسیجن کی کمی اور دم گھٹنے سے3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں قاری لیاقت، نذیر احمد اور شبیر شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری روانہ ہوئیں، ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیاں اور 15 اہلکار آپریشن میں شریک رہے ۔ لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، اہل علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں آکسیجن کی کمی اور حفاظتی اقدامات کا فقدان سانحہ کی وجہ قرار دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کیا آپ بتاسکتے ہیں اس تصویر میں کونسا نمبر غائب ہے؟




