اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی پہلیوں کا جواب دینا پسند ہے، خاص طور پر ریاضی کے معمے حل کرنا؟
اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال ذہنی آزمائش کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔
درحقیقت متعدد افراد کے ذہن تو اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔
اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں تیسری قطار میں کونسا نمبر آئے گا؟
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سب سے اوپر 8، اس کے نیچے 7 اور 9 نمبر موجود ہیں۔
اسی طرح تیسری قطار میں 12، ؟ اور 15 نمبر دیے گئے ہیں جبکہ آخری قطار 17، 8، 24 اور 15 پر مشتمل ہے۔
تو آپ کو یہی بتانا ہے کہ کونسا نمبر سوالیہ نشان کی جگہ آئے گا۔
ویسے آپ کو گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تعین کرنا ہوگا کہ نمبروں کا پیٹرن کس طرح ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔
کیا اب بھی آپ سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں؟
اگر ہاں تو چلیں ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔
ہوسکتا ہے کہ آپ نے سوچا نہ ہو مگر آپ ہر قطار کے نمبروں کو جمع کریں تو دریافت ہوگا کہ ہر قطار کے نمبروں کا مجموعہ اوپر موجود قطار سے دوگنا زیادہ ہے۔
مثال کے طور پر اوپری قطار میں 8 لکھا ہے جبکہ نیچے 7 اور 9 نمبر ہیں جن کو جمع کرنے پر 16 نمبر آتا ہے۔
تیسری قطار کا مجموعہ 32 ہے اور اس طرح گمشدہ نمبر 5 ہے جس کو 12 اور 15 میں جمع کرنے پر 32 آتا ہے جبکہ آخری قطار کا مجموعہ 64 ہے۔
مزیدپڑھیں:اسرائیلی اندازے کے مطابق غزہ سے 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی … اسپتال “تباہی کے دہانے پر”
