Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پمز ہسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم بشری بی بی کے طبی معائنہ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

تاہم بشری بی بی نے پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم ایک گھنٹہ تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی، میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔

میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی، بشری بی بی کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔

واضح رہے کہ 12 ستمبر کو رہنما پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھا نے دعویٰ کیا تھا کہ ‏بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے، ان کے ڈاکٹرز کی رسائی نہیں دی جارہی۔
مزیدپڑھیں:’والدہ بہت زیادہ پڑھاتی ہیں‘ بچہ شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں