Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

بجلی صارفین اپنے میٹر کی ریڈنگ خود کریں، لیکن کیسے؟

کراچی (نیوز ڈیسک) بجلی صارفین کو اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ کمپنی کی جانب سے کی جانے والی میٹر ریڈنگ زیادہ لی گئی ہے، اب کےالیکٹرک انتظامیہ نے اس شکایت کا سدباب کردیا ہے۔

اس حوالے سے پہلے بھی ان مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں اور میٹر ریڈر گزشتہ چند سالوں سے میٹر کی تصویر لے کر محکمہ کو بھجواتا ہے، جو میٹر پر چسپاں ہو کر آتی ہے، اس کے باوجود اوور بلنگ کے مسائل حل نہیں ہو پاتے۔

KE App
اس اہم مسئلے اور صارفین کی شکایت کے سدباب کیلیے میٹر ریڈرز کے بجائے صارفین پر انحصار کرنے اور ان پر اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کے الیکٹرک لائیو ایپ https://onelink.to/kelive کے ذریعہ صارف باآسانی اپنے گھر کے بجلی میٹر کی ریڈنگ خود لے سکتا ہے اور مکمل یقین اور اعتماد کے ساتھ اپنا بل بھی ادا کرسکتا ہے۔

کے الیکٹرک کے اس اقدام کا مقصد بجلی کے بلوں کے نظام میں شفافیت پیدا کرنا، اوور بلنگ جیسے دیرینہ مسئلے کا مؤثر حل نکالنا اور صارفین کو اس عمل میں براہِ راست شریک کرنا ہے۔

مزید پڑھیں : اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ‘‘ بجلی صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات کم ہو سکیں گی؟

اس مقصد کے لیے صارف کو ایک موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی ہے جو عام اینڈرائیڈ فون پر استعمال کی جاسکے گی اور اس ایپ ون لنک ڈاٹ ٹو سلیش کے ای لائیو https://onelink.to/kelive) کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ عام صارف بھی اسے بآسانی استعمال کرسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کے منصوبے میں بڑی پیشرفت

یہ بھی پڑھیں