اسلام آباد(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک )گزشتہ چند روز سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ 23 ستمبر کو پاکستان میں عام تعطیل ہوگی۔ بعض واٹس ایپ گروپس میں تو مبینہ طور پر “حکومتی نوٹیفکیشن” کے نام سے جعلی دستاویزات بھی شیئر کی گئیں، جنہوں نے عوام کو مزید الجھن میں ڈال دیا۔
تاہم تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں 23 ستمبر کو کوئی سرکاری تعطیل نہیں ہوگی۔ یہ دن صرف سعودی عرب میں قومی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے، جہاں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی عرب ہر سال 23 ستمبر کو 1932 میں مملکت کے قیام کی یاد میں ” قومی دن” مناتا ہے، جو پہلی بار 1965 میں منایا گیا تھا، جبکہ 2005 سے اسے باقاعدہ سرکاری تعطیل قرار دیا گیا۔
رواں برس یہ دن “Pride in Our Nature” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کے تحت سعودی عرب بھر میں سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
پاکستان میں 23 ستمبر کو معمول کے مطابق تمام ادارے کھلے رہیں گے۔ عوام غیر مصدقہ اور جعلی خبروں سے گمراہ نہ ہوں اور صرف مستند حکومتی ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
مزیدپڑھیں:پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ، حکومت کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

