اسلام آباد(نیوز ڈیسک)علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ عمران خان نے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس ٹو میں گزشتہ ہفتے پیش ہونے والا گواہ جعلی نکلا، یہ مقدمہ ایک دو سماعتوں میں ختم ہوجائے گا۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام حرمین الشریفین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا دور ختم ہو گیا ہے اور دنیا آگے بڑھ گئی ہے، مریم بی بی! میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں، صاف اور شفاف الیکشن کرائیں اور صرف 10 نشستیں جیت کر دکھا دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حرمین الشریفین ہمارے عقیدے، اعتقاد اور عوامی جذبات سے جڑے ہیں،اور یہ سب کو پتہ ہے، یہ کسی پارٹی کا معاہدہ نہیں، بلکہ ریاست سے ریاست کا معاہدہ ہے، اس پر سیاست نہ کریں، یہ پاکستانی عوام کی حرمین شریفین کے ساتھ کمٹمنٹ ہے۔
مزیدپڑھیں:ایشیا کپ کے بعد کرکٹ شائقین پاک بھارت ٹاکرا پھر کب دیکھیں گے؟ بڑی خوشخبری

