اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر لیے جانے والے ٹیکس رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ1 لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد اور 1 لیٹرڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس ہے۔ 1 لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور1 لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے ٹیکس عائد ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق 1لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 37پیسےکسٹم ڈیوٹی، 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسےکلائیمٹ سپورٹ لیوی ہے۔اسی طرح 1لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 15روپے84 پیسے کسٹم ڈیوٹی،77 روپے ایک پیسے پیٹرولیم لیوی جب کہ ڈھائی روپے کلائیمٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
مزیدپڑھیں:جی میل صارفین کے لیے گوگل نے نیا فیچر متعارف کرا دیا


