Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

جی میل صارفین کے لیے گوگل نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے نے جی میل صارفین کے لیے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک بظاہر چھوٹی مگر نہایت کارآمد اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے، جس کے تحت اب اینڈرائیڈ فونز پر نوٹیفکیشن میں ہی مارک ایز ریڈ کا بٹن شامل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیچر اُن صارفین کے لیے خاص طور پر مددگار ہوگا جن کے ان باکس میں ہزاروں غیر پڑھی گئی (Unread) ای میلز موجود ہوتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس نئے آپشن کی آزمائش کئی ماہ سے جاری تھی اور اب اسے باضابطہ طور پر تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کر دیا گیا ہے۔ اس بٹن کے ذریعے صارفین نوٹیفکیشن سے ہی فیصلہ کر سکیں گے کہ کون سی ای میلز کو کھول کر پڑھنے کی ضرورت ہے اور کنہیں براہِ راست ’ریڈ‘ کے طور پر مارک کر دینا چاہیے۔

ٹیک ماہرین کے مطابق اس اپ ڈیٹ سے جی میل استعمال کرنے والوں کا قیمتی وقت بچے گا، کیونکہ انہیں غیر ضروری میلز کو کھولنے کے لیے بار بار ایپ یا براؤزر پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایک تحقیق کے مطابق ایک جی میل صارف کو اوسطاً روزانہ 10 سے 11 ای میلز موصول ہوتی ہیں، جو وقت پر نہ پڑھی جائیں تو ان ریڈ میلز کی تعداد تیزی سے بڑھتی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی فون صارفین کے لیے یہ فیچر پہلے ہی دستیاب تھا جبکہ دیگر ایپس مثلاً واٹس ایپ میں بھی ’مارک ایز ریڈ‘ کا آپشن موجود ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ جی میل نوٹیفکیشن میں یہ نیا اضافہ صارفین کے ای میل مینجمنٹ کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔
مزیدپڑھیں:کامیابی اور شہرت کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، حمیرا ارشد

یہ بھی پڑھیں