Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

نواز شریف جینیوا کے اسپتال میں 7 دن رہنے کے بعد ڈسچارج

جینیوا (اوصاف نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف 7 دن اسپتال میں رہے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔

فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف جینیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں۔

فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:کریڈٹ کارڈکےذریعے بینکوں سےرقم نکلوا کر واپس نہ کرنیوالوں کی شامت آگئی

یہ بھی پڑھیں