Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

چین سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر دو جہاز پاکستان پہنچ گئے

چین کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان لے کر دو جہاز پاکستان پہنچ گئے۔ ان پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل چین سے نور خان ایئر بیس منتقل کیے گئے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے امدادی پروازوں کا استقبال کیا، اور چینی جہاز عملے کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے مزید کہا کہ چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔


مزیدپڑھیں:ٹک ٹاکر اریکاحق نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بڑاانکشاف کردیا

یہ بھی پڑھیں