Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

جرمانے کا نیا قانون ! موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی کے لیے نیا قانون نافذ کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا رول 47(3) میں ترمیم کی گئی ہے، نئی ترمیم کے تحت اگر خریدار مقررہ مدت میں گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی رپورٹ نہیں کرتا تو اسے ٹرانسفر فیس کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

موٹر سائیکل اور اسکوٹر کے لیے جرمانے
31 تا 60 دن تاخیر: 1,000 روپے

61 تا 90 دن تاخیر: 2,000 روپے

91 تا 120 دن تاخیر: 4,000 روپے

دیگر گاڑیاں (کاریں، جیپ وغیرہ)
31 تا 60 دن تاخیر: 10,000 روپے

61 تا 90 دن تاخیر: 20,000 روپے

91 تا 120 دن تاخیر: 30,000 روپے

حکام کے مطابق یہ اقدام گاڑیوں کے درست ریکارڈ رکھنے اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے تاہم 120 دن سے زیادہ تاخیر پر مزید قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے “آن لائن ای لرنرز پرمٹ” ایپ لانچ کی، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ درخواستیں پولیس کے آفیشل پورٹل dlims.islamabadpolice.gov.pk کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں جبکہ رہنمائی کے لیے ہدایات اسلام آباد پولیس کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر موجود ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 7 اکتوبر 2025 تک کی مہلت دی ہے۔ اس کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جس میں گرفتاری اور گاڑی ضبطی بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں خصوصی سروس ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ شہری بروقت لائسنس حاصل کر سکیں۔
مزیدپڑھیں:پنشن میں بڑی تبدیلی ! سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں