اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی سی ایل گروپ کے ترجمان کے مطابق ایک بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سب میرین کیبل پر مرمتی کام کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ خراب ریپیٹر کی مرمت کی جا سکے۔ یہ سرگرمی 14 اکتوبر 2025 کو صبح 11 بجے (پاکستانی وقت) کے قریب شروع ہوگی اور اس کا دورانیہ 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام کے دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست رفتاری یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے اس عارضی پریشانی پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام انٹرنیٹ سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔
ترجمان کے مطابق کمپنی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے کہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو اور متبادل روابط کے ذریعے انٹرنیٹ خدمات بحال رکھی جائیں۔
مزیدپڑھیں:امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے
