Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

سی ایس ایس 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق سی ایس ایس امتحان 2024 میں کامیابی کی مجموعی شرح 2 اعشاریہ 48 فیصد رہی، سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان میں 15 ہزار 602 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے صرف 397 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے، جن میں سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 229 امیدواروں کی انٹرویو و دیگر مراحل کامیابی سے طے کرنے کے بعد حتمی طور پر تقرری کی منظوری دی ہے۔ ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب ہونے والے امیدواروں میں 119 مرد جبکہ 110 خواتین شامل ہیں، نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن محمد شافع اعجاز نے حاصل کی، دوسری پوزیشن ثنا رسول جبکہ تیسری پوزیشن مومنہ اظہر کے حصے میں آئی ہے۔ یاد رہے کہ سی ایس ایس ایک مقابلہ جاتی امتحان ہے، جس کے ذریعے حکومت پاکستان فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ادارے کی زیر نگرانی گریڈ 17 میں افسران بھرتی کرتی ہے۔
مزیدپڑھیں:ورلڈ کلچر فیسٹیول میں کتنے ممالک شرکت کرینگے،تفصیلات جانیے

یہ بھی پڑھیں