Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

پی ایم اے میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب ، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی

ایبٹ آباد(اوصاف نیوز) پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 152ویں لانگ کورس، 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71ویں اینٹی گریٹڈ کورس اور 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب جاری ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ہیں۔

تقریب کے آغاز پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں آرمی چیف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے اعلیٰ فوجی و سول حکام، سفارتکاروں، معزز مہمانوں اور کیڈٹس کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی

، جنہوں نے نوجوانوں کی باوقار پیش قدمی اور نظم و ضبط کو سراہا۔تقریب میں نہ صرف پاکستانی کیڈٹس نے پاسنگ آؤٹ کیا بلکہ 40 دوست ممالک کےفوجی بھی شامل تھے۔

ان ممالک میں عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، سری لنکا، یمن، نائیجیریا اور بنگلا دیش شامل ہیں، جو پاکستان اور ان ممالک کے مابین عسکری تعاون اور بھائی چارے کی علامت ہیں۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں آج ڈالرکی قیمت کم ہوئی یا زیادہ جانیئے

یہ بھی پڑھیں