Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

حکومت نےاستعمال شدہ ملبوسات پر ٹیکس عائد کر دیا ، تاجروں کا شدید ردعمل، غریب طبقہ متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی/لاہور/اسلام آباد(اوصاف نیوز) حکومت کی جانب سے استعمال شدہ پرانے ملبوسات کی درآمد پر 200 روپے فی کلوگرام ٹیکس عائد کیے جانے پر لنڈا بازاروں سے وابستہ تاجروں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف کاروبار کے لیے مشکلات پیدا کرے گا بلکہ سردیوں کے موسم میں غریب اور سفید پوش طبقے کے لیے بھی مسائل بڑھائے گا۔

تاجروں کے مطابق درآمدی ٹیکس میں اضافے سے لنڈا بازار میں فروخت ہونے والے گرم ملبوسات کی قیمت میں 500 سے 1500 روپے تک کا اضافہ متوقع ہے، جو کہ کم آمدنی والے افراد کی قوت خرید سے باہر ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان نے معرکہ حق میں اپنی عسکری اور دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا،فیلڈ مارشل

یہ بھی پڑھیں