Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

حیرت ہے اچانک مریم نواز کو سندھ کیسے یاد آ گیا: منظور وسان

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ حیرت ہے کہ اچانک مریم نواز کو سندھ کیسے یاد آ گیا۔

بلاول ہاؤس کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا کہ سندھ نے پہلے ہی بہت قربانیاں دی ہیں اور اسے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ملک کے لیے کچھ مشکل ہو گا، اچھی بات ہےکہ ٹرمپ ہماری حکومت کی تعریف کر رہے ہیں۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ کبھی کبھی تعریف گلے پڑ جاتی ہے، مگر اب تک تو اچھا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے ہی مسائل ہیں، افغانستان اور بھارت کا مسئلہ ہے۔
مزیدپڑھیں:سیاسی بحران کا حل صرف آئینی دائرے میں ممکن ہے، فیصل چوہدری

یہ بھی پڑھیں