اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک مںی مہنگائی کتنے فیصد بڑھی وفاقی ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کرتے واضع کیا کہ
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.57 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تفصیلات وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 8 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں اور 19 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ سب سے زیادہ مہنگائی ٹماٹر میں ہوئی جس کی قیمت میں 33.20 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ پیاز کی قیمت میں 8.70 فیصد، انڈوں میں 2.18 فیصد اور آٹے میں 1.42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چینی، گھی، کوکنگ آئل، لہسن اور آلو سمیت دیگر کئی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔دوسری جانب چکن کی قیمت میں 6.38 فیصد، کیلے کی قیمت میں 4.70 فیصد کمی ہوئی۔
اس کے علاوہ پیٹرول، ڈیزل، دالیں اور چاول کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی یہ شرح ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال اور عالمی عوامل کے پیش نظر ہے، جس پر قابو پانے کے لیے متعلقہ حکام کو بروقت اقدامات کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، نواز شریف


