Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، نواز شریف

لاہور: (اوصاف نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔انہوں نے یہ بات وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امرا پہنچے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، ہماری قوم کے بیٹے اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ کیے بغیر وطن عزیز کی حفاظت کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں : اسٹارک نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ ڈالا؟

یہ بھی پڑھیں