آسٹریلیا(ویب ڈیسک) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی ایک گیند کی رفتار اسپیڈو میٹر پر 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی، جس نے کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا۔
میچ کے ابتدائی اوورز میں مچل اسٹارک نے بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، پانچ اوورز میں صرف 20 رنز دیے اور ایک اہم وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے بھارتی اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کو صفر پر آؤٹ کیا، جس نے میچ کے دوران ایک بڑا جھٹکا دیا۔
اس دوران اسٹارک کی پہلی گیند روہت شرما کو پھینکنے پر اسپیڈو میٹر نے اس کی رفتار 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی، جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے تیز گیند ہونے کا تاثر دیا۔
تاہم، یہ رفتار اسٹارک کی عام بولنگ رفتار سے کہیں زیادہ تھی، کیونکہ وہ عام طور پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں۔کرکٹ ماہرین اور شائقین کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار تکنیکی خرابی کی وجہ سے غلط ریکارڈ ہوئے، جس کی وجہ سے یہ ویڈیو اور اعداد و شمار سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین گیند کا ریکارڈ پاکستان کے شعیب اختر کے پاس ہے، جنہوں نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف 161.6 کلومیٹر فی گھنٹہ (100.23 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے گیند کرائی تھی، جو 22 سال بعد بھی قائم ہے۔
مزید پڑھیں:
10 سالہ معاہدہ ختم ،اب کسی کے پابند نہیں ،ایران



