Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

امیر بالاج قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)امیر بالاج قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق انوسٹی گیشن ونگ کی بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ختم کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بالاج قتل کیس کی درج ہونے والی تھانہ چونگ کی ایف آئی آر کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بالاج قتل کیس کی اب مکمل تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا ۔اس کے علاوہ بالاج قتل کیس میں مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

بالاج قتل کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔یاد رہے کہ بالاج قتل کیس کے لیے بنائی گئی ایس آئی ٹی نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گنہگار لکھا ہے۔

مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کا ایک اور بڑا کارنامہ ،آذربائیجان تک مسلسل پرواز

یہ بھی پڑھیں