Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

اداکارہ فجر شیخ نے اپنےمداحوں کو نئی خوشخبر ی سنا دی ؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ نے مداحوں کو نئی خوشخبر سنا تے ہوئے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

تفصیلات کے مطابق فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ تھیٹر سے شہرت پانیوالی 30 سالہ فجر نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔

تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جہاں اداکارہ نے یہ دن اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ خوشی سے منایا۔ فجر شیخ دلہن کے روپ میں گہرے سرخ عروسی لباس میں نہایت خوبصورت نظر آئیں، جب کہ دلہا نے روایتی سیاہ شیروانی زیب تن کی۔

فجر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد سلیبریٹیز اور ساتھی فنکاروں نے بھی انسٹاگرام پر مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

یاد رہے کہ فجر شیخ نے 2022 میں ڈرامہ سیریل “بیٹیاں” سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد وہ “قرضِ جاں” اور ہارر فلم “دیمک” میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث شائقین سے خوب داد سمیٹ چکی ہیں۔فجر شیخ کے مداح ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ شوبز حلقوں میں بھی اداکارہ کی شادی کی خبریں موضوعِ گفتگو بنی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں : امریکی صدر کی پالیسیاں غیر جمہوری ،عوام کا شدید احتجاج ، “نو کنگز”کے نعرے

یہ بھی پڑھیں