Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد (اوصاف نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہا۔

آج پیر کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ رات کو بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ملک بھر میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی، تربت اور چھور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لسبیلہ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک موسم میں نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں، تاہم بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی تبدیلی کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں : سندھ کا وفاق سے گندم کی قیمت پر اختلاف :کتنی قیمت مقرر کرنے کا کہہ دیا ؟تفصیلات سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں