Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پیٹرول بحران کے حوالے سےاہم خبر!

کراچی ( اوصاف نیوز)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا جہاز کلیئر ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کا بحران عارضی طور پر ٹل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کے ممکنہ بحران کا خطرہ فی الحال عارضی طور پر ٹل گیا۔

ذرائع نے بتایا سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا ایک جہاز 15 دن کے انڈرٹیکنگ پر کلیئر کر دیا، دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے جہاز بھی 15 روز کے لیے بغیر بینک گارنٹی کلیئر ہونے کی اُمید ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے درآمدی فیول کی کلیئرنس کیلئے بینک گارنٹی پر 15 دن کی عارضی اجازت دے دی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ 100 فیصد بینک گارنٹی جمع کرانے سے کیش فلو بری طرح متاثر ہوگا، جس سے ایندھن کی سپلائی میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سندھ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بینک گارنٹی جمع کرانے کے لیے دوسرا خط جاری کر دیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ انڈرٹیکنگ کے بجائے بینک گارنٹی فراہم کی جائے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق مطلوبہ بینک گارنٹی جمع کرانے کے بعد ہی کمپنیوں کے کیسز پر کارروائی کی جائے گی، جبکہ بینک گارنٹی جمع نہ کرانے کی صورت میں ایندھن کی فراہمی میں کسی تعطل کی ذمہ داری متعلقہ کمپنیوں پر عائد ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب حکومت کا بڑا اقدام !ڈرائیونگ لائسنس بنوانا اب ہو گیا آسان

یہ بھی پڑھیں